منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

تازہ ترین
میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

میکسیکو کے شہر پاچوکا ہیدالگو میں ملٹری زون کے قریب ایک چھوٹا سویلین طیارہ رہائشی علاقے کے قریب شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔

مقامی حکام اور پراسیکیوٹر آفس نے حادثے میں طیارے میں سوار 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹرز، فوج، پولیس اور پیرا میڈیکس سمیت ہنگامی امداد کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ