فرانس کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کی ناکہ بندی، 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال

تصویر سوشل میڈیا۔
فرانس کے مختلف شہروں میں پیر کے دن انٹرمیڈیٹ کالجوں کی ناکہ بندی کی گئی اور اکثر تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں کو آگ لگا دی گئی تاکہ طلبہ وہاں نہ جا سکیں۔
فرانس میں جمعرات 5 نومبر کو سرکاری اور نجی شعبوں میں ملک گیر ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔ اس کے باعث ٹرانسپورٹ، تعلیمی اداروں اور سرکاری خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ کئی روز سے جاری احتجاج سے فرانسیسی معیشت دباؤ کا شکار ہے، جی ڈی پی میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق 2026 کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی مجموعی پیداوار میں 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں معیشت جمود کا شکار رہی تھی۔
حکومتی سطح پر آئندہ بجٹ اور اخراجات میں کمی کے اقدامات پر بحث جاری ہے جبکہ دوسری طرف فرانس میں دہشت گردی اور نسل پرستانہ تشدد کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔
اسکی وجہ فرانس کے شہر ٹراپ میں 23 اکتوبر کو ہونے والے نسل پرستانہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد فرانس میں انتہاپسندی اور نسلی منافرت کے خلاف بحث دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ