پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

ثمر ہارون بلور نے سہیل آفریدی پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگادیا

تازہ ترین
ثمر ہارون بلور نے سہیل آفریدی پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگادیا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے سہیل آفریدی پر اربوں کی کرپشن کا الزام لگادیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں قریبی ساتھیوں کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کے قریبی ساتھی حادی پتنگ متحرک ہوئے، سرکاری افسران کی تعیناتیوں، تبادلوں اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے مبینہ طور پر ریٹ لسٹ مقرر کرکے اربوں روپے وصول کیے گئے۔

ثمر بلور کے مطابق ملک سے فرار حادی پتنگ کی وطن واپسی کے لیے متعلقہ حکومت اور انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ