پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

مظفر گڑھ، وراثتی زمین پر تنازع، بھائی نے حاملہ بہن کو قتل کردیا

تازہ ترین
مظفر گڑھ، وراثتی زمین پر تنازع، بھائی نے حاملہ بہن کو قتل کردیا

مظفرگڑھ میں وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے حاملہ بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق ساس نے بتایا کہ اس کی بہو ایک بچے کی ماں اور 8 ماہ کی حاملہ تھی، ملزم اپنی بہن کو وراثت میں ملنے والی 4 کنال سے زائد زمین اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔

مقتولہ ممتاز مائی کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ