علی پرویز ملک کا گیس مہنگی بیچنے والوں کیخلاف جلد کریک ڈاؤن کا اعلان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گیس مہنگی بیچنے والوں کے خلاف جلد کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ گیس کی آج جو 6، 7 سو روپے فی کلو قیمت لی جارہی ہے یہ غلط ہے، جلد کریک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فیول کی بھی قلت نہیں، نومبر کے لیے مطلوبہ گیس موجود ہے، دسمبر اور جنوری کے لیے بھی گیس دستیابی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا تھا کہ جمعے کے روز پیٹرول 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونا تھا لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر وہ بوجھ آئل ریفائنریز نے اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کا اثر آج مقامی قیمتوں پر ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ