گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کیبل خراب، کراچی کو پانی فراہمی معطل

گھارو پمپنگ اسٹیشن پر کیبل میں فنی خرابی سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو تقریباً 14 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا متوقع ہے، بجلی بحالی کےلیے کےالیکٹرک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق پورٹ قاسم، شاہ فیصل، بن قاسم ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ