پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

سائبر حملے سے کھانا بھی غیر محفوظ ہوگیا، یورپی ممالک میں کروڑوں یوروز کی خوراک ضائع

تازہ ترین
سائبر حملے سے کھانا بھی غیر محفوظ ہوگیا، یورپی ممالک میں کروڑوں یوروز کی خوراک ضائع

فوٹو: سوشل میڈیا

یورپ میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے انحصار کا ایک خطرناک اور عجیب الجھن پیدا کرنے والا پہلو اس وقت سامنے آیا جب سوئیڈن اور بیلجیئم کی نامور سپر مارکیٹ چینز کے فریج اور فریزرز اچانک ہیکنگ کا نشانہ بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے سپر مارکیٹس میں نصب مرکزی ’اسمارٹ کولنگ سسٹم‘ پر سائبر حملہ کیا۔

عام طور پر ان سسٹمز کا مقصد خوراک کو جمانا اور محفوظ رکھنا ہوتا ہے، لیکن ہیکرز نے درجہ حرارت کے کنٹرولز کو ہیک کر کے فریزر سسٹمز کو گرم کرنا شروع کر دیا، جس سے فریزرز تندور کی طرح گرم ہوگئے۔

اس اچانک اور غیر متوقع درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فریزرز میں موجود تمام جما ہوا گوشت، مکھن، آئس کریم اور دیگر اشیاء پگھل کر جلنے کی حد تک گرم ہوگئیں، جس سے سپر مارکیٹس کو کروڑوں کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

جب ملازمین صبح ڈیوٹی پر پہنچے تو کولنگ سیکشنز میں شدید حبس اور پگھلے ہوئے سامان کا منظر تھا۔ سیکیورٹی ٹیموں نے فوری طور پر ڈیجیٹل لنکس منقطع کیے، لیکن تب تک بڑا نقصان ہو چکا تھا۔

سیکیورٹی ماہرین نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز اب ناصرف ڈیٹا چوری کر رہے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی کے بنیادی ڈھانچے اور اسمارٹ آلات کو بھی نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ