پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل: حکومت نے پیپلز پارٹی اور متحدہ سے نام مانگ لیے

طارق فضل چوہدری۔فوٹو: فائل
انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام مانگ لیے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری نے چیف وہپ پیپلز پارٹی اعجاز جاکھرانی اور چیف وہپ ایم کیو ایم امین الحق کو خطوط لکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق نمائندگی کے تناسب سے کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے 5 ارکان قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کا ایک رکن ہوگا، جبکہ مسلم لیگ ن کے 9 ایم این اے شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری نے اسپیکر کے خط کی روشنی میں حکومتی جماعتوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ