پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

ہنگو: گھر میں فائرنگ، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین
ہنگو: گھر میں فائرنگ، 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او صلاح الدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہنگو کے علاقے توغسرائے میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعے کی خبر سامنے آئی تھی۔

ہنگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ