سعید اجمل و شعیب ملک کی غلطی بھارتی کھلاڑیوں نے دہرا دی

ہانگ کانگ سکسز 2026ء میں بھارتی کھلاڑی راہول تیواتیا اور کُلونت کھیجرولیا کی ایک دلچسپ فیلڈنگ کی غلطی نے 2008ء کے پاکستانی کرکٹرز کے یادگار واقعے کی یاد دلا دی۔
31 اکتوبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے ایڈ برنارڈ نے راہول ترپاٹھی کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلا، جس پر بھارتی کھلاڑی راہول تیواتیا اور کُلونت کھیجرولیا کیچ لینے کے لیے آگے بڑھے، تاہم دونوں ایک دوسرے کا انتظار کرتے رہے اور گیند ان کے درمیان زمین پر گر گئی۔
اب بھارتی کھلاڑیوں کی اس غلطی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نے بھارتی کھلاڑیوں کی اس غلطی کو پاکستانی کرکٹرز کی ایک دلچسپ اور یادگار غلطی سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دیدی
واضح رہے کہ یہ منظر دیکھنے میں بالکل ویسا ہی تھا جیسا 2008ء میں شائقینِ کرکٹ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ایک میچ میں دیکھنے کو ملا تھا، اس وقت سعید اجمل اور شعیب ملک ایک آسان کیچ پکڑنے میں ناکام ہو گئے تھے۔
اس واقعے کو کرکٹ کی تاریخ میں فیلڈنگ کی دلچسپ اور یادگار غلطیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ