اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بنگلادیش کا بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسند بھارتی پراکسی قرار

تازہ ترین
بنگلادیش کا بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسند بھارتی پراکسی قرار

بنگلادیش نے بھارت پر ملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا ہے۔

بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمٰن نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمے دار بھارت کو ٹھہرایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

بنگلادیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلادیش کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ