امریکا میں بھارت کی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں اضافہ

امریکا میں بھارت کی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی معاشرے میں بھارتی شہریوں سے متعلق اظہارِ تشویش کیا جارہا ہے۔
آن لائن سروے میں 81.9 فیصد افراد نے قانونی بھارتی شہریوں کے بجائے غیر قانونی میکسیکن شہریوں کو ترجیح دی۔
سوشل میڈیا سروے میں 48 ہزار 318 افراد نے حصہ لیا جن میں سے صرف 18.1 فیصد نے قانونی بھارتی شہریوں کی حمایت کی۔
امریکا: سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل پر بھارتی شہری کو 19 برس قید کی سزا
امریکی سرزمین پر سرگرم بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک میں سے ایک را ایجنٹ نکھل گپتا بھی ہے جو سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 20 نومبر کو امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو 19 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ