لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت میں احتجاج، 139 افراد گرفتار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر فلسطین ایکشن کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 139 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جنہوں نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرے کا اہتمام شہری حقوق کی تنظیم ’ڈیفینڈ آور جیوریز‘ نے کیا تھا، مظاہرین نے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔
برطانیہ میں فلسطین ایکشن پر پابندی غیر قانونی قرار
لندن پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر برطانیہ میں ممنوعہ قرار دی گئی تنظیم فلسطین ایکشن کی حمایت کے اظہار کے الزامات ہیں۔
پولیس نے علاقے میں بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی اور دوپہر کے بعد مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کیں۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے جون 2025ء میں فلسطین ایکشن کو انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت ممنوعہ تنظیم قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف قانونی اپیل پر برطانوی سپریم کورٹ میں 4 نومبر کو سماعت متوقع ہے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے ساتھیوں کی گرفتاریوں پر پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں امریکی قونصل خانے کے باہر بھی فلسطین ایکشن کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ