برطانوی عوام 80ء کی دہائی کے مقبول ترین کھانوں سے محروم کیوں ہوئے؟

برطانوی عوام کی بہت بڑی تعداد 1960ء سے 80 کی دہائی کے مقبول ترین کھانوں سے محروم ہو چکی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبول ترین برطانوی کھانے اب پبز کے مینو کا حصہ نہیں رہے۔
رپورٹ میں ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برگر، ٹرفل فرائز وغیرہ سے پہلے پبز میں سمندری غذا کی کئی اقسام کی ورائٹی کی پیشکش مقبول تھی مگر اب وقت کے ساتھ مچھلی کے پکوانوں میں بہت بڑی حد تک کمی دیکھی گئی ہے جو ماضی میں مینیو میں سرِفہرست ہوتے تھے۔
محققین کو تحقیق کے نتائج میں یہ معلوم ہوا ہے کہ برطانوی عوام کی بہت بڑی تعداد اب لابسٹر، سیپ اور ہیرنگ جیسے مقبول کھانوں سے آشنا نہیں بلکہ اب وہ کوڈ، ہیڈاک، ٹونا، سالمن اور جھینگے وغیرہ پر محدود ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مچھلیوں کی زیادہ اقسام بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں، ماضی میں مچھلی کی نایاب اقسام کی پیشکش کی جاتی تھی جو اب پبز میں بہت کم دکھائی دیتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رجحانات میں تیزی کے ساتھ تبدیلی نے ماضی کی شاندار روایات کی جگہ برگر اور چکن نے لے لی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ