پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

مجیب الرحمٰن 1961ء سے بھارتی انٹیلیجنس بیورو کا اثاثہ تھے: بھارتی مبصر

تازہ ترین
مجیب الرحمٰن 1961ء سے بھارتی انٹیلیجنس بیورو کا اثاثہ تھے: بھارتی مبصر

بھارتی مبصر اقبال چند ملہوترا نے پاکستان کی تقسیم میں بھارتی کردار کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیے۔

بھارتی مبصر کے مطابق مجیب الرحمٰن 1961ء سے بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا اثاثہ بن کر پاکستان توڑنے کے 10 سالہ منصوبے میں مرکزی کردار رہا ہے۔

اقبال چند ملہوترا کا کہنا ہے کہ بھارتی انٹیلیجنس افسر پی این بینرجی عرف پی این اوجھا نے بھی جعلی نام سے مشرقی پاکستان میں کارروائیاں چلا کر اگرتلہ سازش کیس میں اہم کردار ادا کیا۔

جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت، الگ پرچم کی شناخت اور آئین کا اختیار ختم کردیا

انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمٰن نے آسام کے وزیرِ اعلیٰ سے مل کر پاکستان سے علیحدگی کے لیے بھارت سے فوجی و سیاسی مدد طلب کی۔

بھارتی مبصر کا کہنا ہے کہ بھارت کی 10 سال سے جاری سازش کے باعث 1971ء میں پاکستان 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ