پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، مسترد کرتا ہوں: بیرسٹر گوہر

تازہ ترین
بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، مسترد کرتا ہوں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران بیرسٹر سیف کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتا ہوں، بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، جنہیں مسترد کرتا ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ آفر کے باجود بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہر مکمن کوشش کرتے رہے ہیں۔

علامہ ناصر عباس کا اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطہ ہے، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات کے ہر طریقے سے کوشش کی، تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران بانی تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ