پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

دبئی: گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر 49 ہزار جرمانے عائد

تازہ ترین
دبئی: گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر 49 ہزار جرمانے عائد

دبئی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر تقریباً 49 ہزار جرمانے عائد کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر گاڑی پر 500 درہم یعنی 37 ہزار 700 پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم ہونے پر عائد کیے گئے جرمانوں کی مجموعی مالیت 1 ارب 86 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر گاڑی کو 7 روز کے لیے ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ