کوٹ رادھا کشن: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، اسکول جاتے 2 بچے جاں بحق

کوٹ رادھا کشن میں اسکول جاتے ہوئے 2 بچے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کوٹ رادھا کشن کے بھمب خورد بائی پاس پر پیش آیا۔
کراچی: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 1 شخص جاں بحق
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 10 سالہ حسین عبد اللّٰہ اور 6 سالہ حسن علی موٹر سائیکل پر اسکول جا رہے تھے۔
راستے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ