پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

بلوچستان کے 31 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

تازہ ترین
بلوچستان کے 31 اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم آج سے شروع ہو گئی۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق انسدادِ پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان: انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہم کے لیے 8 ہزار 888 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں نومبر 2024ء کے بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ