پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ پر سائبر حملہ

تازہ ترین
روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ پر سائبر حملہ

روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق اس کے نتیجے میں عوام کو ممکنہ خطرات سے متعلق جعلی معلومات بھیجی گئیں۔

کرپٹو ایکسچینج بائننس کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا، 6.3 ارب ڈالرز کے اثاثے متاثر

روسی وزارتِ ہنگامی حالات نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپ میں موجود تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور سروس بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

وزارت کے مطابق حملے کے باعث ایپ کے ذریعے عوام تک گمراہ کن اطلاعات پہنچائی گئیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ