پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا کا یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی فراہمی بحال کرنے پر زور

تازہ ترین
امریکا کا یوکرین کے راستے یورپ کو روسی گیس کی فراہمی بحال کرنے پر زور

امریکا نے یوکرین سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے یورپ کو روسی قدرتی گیس کی فراہمی جلد بحال کرنے کی حمایت کر دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس تجویز کا مقصد موسم سرما سے قبل توانائی کے شعبے میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں امریکی، یورپی اور یوکرینی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

یورپ سردیوں میں گیس کے تاریخی کم ترین ذخائر کیساتھ داخل ہو رہا ہے: سربراہ آئی ای اے

اخبار کے مطابق امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ستمبر میں ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک امریکی ثالث کے ذریعے روسی گیس یورپ کو فروخت کی جائے گی، جس سے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی منافع بخش مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم امریکی تجویز کو یورپی یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ