پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے صوبے ضروری ہیں، فاروق ستار

تازہ ترین
آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے صوبے ضروری ہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نئے صوبے ضروری ہیں۔

جنرل ورکز اجلاس سے فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے تو محرومی بڑھے گی۔

انہوں نے کہ یہ چار صوبے چند خاندانوں کی اجارہ داری کو جاری رکھنے کی مشینری ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں شراکتی شمولیتی جمہوریت کی ضرورت ہے، چاروں صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس ضروری ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں انتظامی تقسیم کی ضرورت ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ