اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد:رواں سال پولیو کا 8واں کیس سامنے آگیا، حکام

تازہ ترین
اسلام آباد:رواں سال پولیو کا 8واں کیس سامنے آگیا، حکام

فائل فوٹو

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال پولیو کا 8 واں کیس سامنے آگیا، ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6، سندھ میں 2 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، پشاور اور خیبر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے اس کیس کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا، وائرس کی مزید منتقلی کی روک تھام کے لیے سائنسی شواہد کی بنیاد پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ