پاکستان، چین کا آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کا عزم

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آج پاکستان آمد ہوئی ہے جبکہ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق چینی وزیر لیوہائی شینگ کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، وہ دورے میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر اور سینیٹر اسحاق ڈار 2 نومبر کو اعلیٰ سطح تقریب کی مشترکہ صدارت کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور جماعتی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اورچین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ