وزیراعظم، وزیر خارجہ، فیلڈ مارشل کے عالمی کردار سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا: حافظ عبد الکریم

سینیٹر حافظ عبدالکریم : فوٹو ایکس
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے عالمی کردار سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔
لاہور میں وکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبد الکریم نے کہا کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے ثالثی و مثبت کردار ادا کیا۔
سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا ہے، مکہ دفاعی معاہدہ پر حکومت کی تائید کرتے ہیں، مکہ مدینہ کے محافظین میں شامل ہونے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی حمایت کرتی ہے۔
سینیٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت کے فیصلے پر جیل میں ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ