پنجاب میں پہلا ماڈرن وڈ ورکنگ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلا ماڈرن وڈ ورکنگ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں 3 سال تک مجموعی طور پر 10 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنیکل ٹریننگ امتحانات میں آن لائن رجسٹریشن پورٹل، ڈیجیٹل امتحانی پرچے اور کیو آر کوڈ بھی ہوگا اور ڈیجیٹل ایگزامینیشن سسٹم سے 2 لاکھ سے 6 لاکھ امیدوار امتحانات دے سکیں گے۔
پنجاب: اب آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری ہو گی
اجلاس میں ایگریکلچر اور ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرانے کی منظوری بھی دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹریکل، وہیکل اینڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پہلی مرتبہ سی ایم لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 زبانوں کے کورسز بھی کرائے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تربیت یافتہ الیکٹریشن نے ورلڈ اسکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 4 لاکھ نوجوانوں کی اسکل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے، جس میں 45 فیصد سے زائد نوجوان برسرِ روزگار ہوگئے ہیں، جس میں بیشتر نے تعلیم جاری رکھنے کو ترجیح دی ہے جبکہ ٹریننگ کر کے 38 ہزار سے زائد نوجوانوں نے بیرونِ ملک ملازمت حاصل کر لی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ