لاہور: سینئر صحافی حسین نقی انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی—فائل فوٹو
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق حسین نقی 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
حسین نقی مرحوم کی نمازِ جنازہ دن ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ