اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

چینی نوجوان کی شادی میں دولہا دلہن کیلئے مہنگے تحائف لیکر اجنبیوں کی بھرپور شرکت

تازہ ترین
چینی نوجوان کی شادی میں دولہا دلہن کیلئے مہنگے تحائف لیکر اجنبیوں کی بھرپور شرکت

چین میں ایک نوجوان کی شادی کی کہانی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، جس نے اپنے خاندان میں رشتے داروں کی کمی کے باعث انٹرنیٹ پر اجنبی افراد کو شادی میں شرکت کی دعوت دی، تو اجنبی لوگوں نے ناصرف اس کی دعوت قبول کی بلکہ شادی کو یادگار بنانے کے لیے تحائف، کھانے پینے کا سامان اور گاڑیوں کا قافلہ بھی فراہم کردیا۔

نوجوان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ جب وہ پرائمری اسکول میں زیرِ تعلیم تھا تو اس کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی، ایسے حالات میں وہ اور اس کا بڑا بھائی ایک دوسرے کا سہارا بنے۔

مشکلات کے باوجود نوجوان نے محنت کر کے رقم جمع کی تاکہ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرسکے، تاہم تقریب میں شرکت کے لیے اس کے زیادہ رشتے دار موجود نہیں تھے۔ اسے خدشہ تھا کہ شادی کی تقریب میں رونق نہیں ہوگی، جس پر اس نے آن لائن لوگوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دے دی۔

چین میں انوکھی شادی، دولہا دلہن کا ایک ہی نام

نوجوان کی دعوت پر انٹرنیٹ صارفین نے فوری ردعمل دیا اور کئی افراد نے شادی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ لوگ صرف دعوت کا کھانا کھانے نہیں آئے بلکہ اپنے ساتھ تحائف اور شادی کی تیاریوں کے لیے ضروری اشیا بھی لے کر پہنچے۔

متعدد باورچیوں نے بغیر معاوضے کے کھانا تیار کرنے میں مدد کی، جبکہ کچھ افراد نے شادی کے لیے گاڑیوں کا پورا قافلہ فراہم کیا۔

ایک شخص نے دولہا اور دلہن کے لیے لگژری گاڑی بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ لوگوں نے شادی کے گھر کو بھی سجایا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ