ٹیکسلا: مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ 2 اہلکاروں کیخلاف درج

ٹیکسلا میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ 2 پولیس اہلکاروں پر درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی کاشف اور کانسٹیبل سہیل کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
کراچی: عدالتی حکم پر ریلوے افسران کیخلاف مقدمہ درج
مقتول کے ورثا نے تشدد کا الزام پولیس اہلکاروں پر لگایا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ واقعہ ٹیکسلا کی گانگو چیک پوسٹ پر گاڑی روکنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ