میامی: موٹرسائیکل حادثے میں 29 سالہ معروف فٹنس انفلوئنسر لیام فٹزجیرالڈ چل بسے

امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے اور سوشل میڈیا پر ایک ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے معروف فٹنس انفلوئنسر لیام فٹزجیرالڈ موٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد 29 برس کی عمر میں چل بسے۔
ان کی گرل فرینڈ جیمی لین رینالڈی نے ہفتہ 31 اکتوبر کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیام 30 اکتوبر کو رات تقریباً 2 بجے دنیا سے رخصت ہوگئے۔
جیمی نے اپنے پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس نقصان کے درد کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، یہ ان تمام لوگوں کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے جو لیام سے محبت کرتے تھے۔
32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر اور فوٹوگرافر چل بسے
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں لیام کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں بچانے کی بھرپور کوششیں کی گئیں، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔
واضح رہے کہ لیام فٹزجیرالڈ اور ان کی گرل فرینڈ سوشل میڈیا پر اکثر موٹر سائیکلوں سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے رہتے تھے۔
میامی میں مقیم لیام انسٹاگرام پر فٹنس، طرزِ زندگی، فیشن اور مالی معاملات سے متعلق مواد شیئر کرتے تھے۔ وہ بطور فٹنس کوچ بھی خدمات انجام دے رہے تھے اور انفرادی ٹریننگ کی سہولت بھی فراہم کرتے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ