وسطی پنجاب کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار

عالمی ویب سائٹ نے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق صبح کے وقت گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 612، لاہور میں 475، فیصل آباد میں 371 اور ملتان میں 350 ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کا فضائی معیار مضر صحت قرار، فیصل آباد بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل
دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 173 ریکارڈ کی گئی۔
طبی ماہرین نے بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے مریضوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ