حافظ آباد: کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کتے کے کاٹنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کتے کے کاٹنے کا واقعہ حافظ آباد کے قریب چھنی کرم داد میں پیش آیا۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے نے گلی سے گزرتے ہوئے بچوں پر حملہ کیا۔
کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بچے اور بزرگ کو ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ