ایف بی آئی کے مجرمانہ معلومات کے ڈیٹا بیس پر دوسرا سائبر حملہ، ہیکنگ کی تحقیقات شروع

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے جرائم سے متعلق اپنے ڈیٹا بیس پر سائبر حملے اور ہیکنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ ہیکرز نے نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ایف بی آئی کے نظام پر یہ دوسرا سائبر حملہ ہے۔
امریکا: مڈ ٹرم الیکشن سے قبل مشتبہ ڈاک کا معاملہ، ایف بی آئی کی تحقیقات شروع
اس ڈیٹا بیس کے ذریعے پولیس اہلکار مطلوب افراد اور گرفتاری کے وارنٹس سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں۔
ایف بی آئی نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایک سابق ایف بی آئی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات تبدیل بھی کر سکتے ہیں جس سے پولیس کی کارروائیاں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ