ایران سے مذاکرات اچھے مرحلے پر ہیں، امریکی صدر

فائل فوٹو
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات اچھے مر حلے پر ہیں لیکن ان پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ہیلووین پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر مکر جاتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ کیا وہ کوئی معاہدہ کرتے ہیں یا نہیں۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، پیداواری صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف ایک یا دو مقامات باقی ہیں جن سے نمٹنا ہے۔ ہم یہ کام 10 منٹ میں کر سکتے ہیں اور ہمارے پاس اس کے لیے ایک منصوبہ موجود ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ