اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایف بی آر نے اکتوبر میں ہدف سے کم محصولات اکٹھے کیے، دستاویز

تازہ ترین
ایف بی آر نے اکتوبر میں ہدف سے کم محصولات اکٹھے کیے، دستاویز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اکتوبر میں 1 ہزار 64 ارب روپے سے زائد کے محصولات اکٹھے کر لیے۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق محکمے نے 1132 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 11 اعشاریہ 4 فیصد کم محصولات اکٹھے کیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ایف بی آر نے 4 ہزار 89 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں جبکہ وصولوں کا ہدف 4 ہزار 185 ارب روپے تھے۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے طے شدہ ہدف کے مقابلے میں 97 اعشاریہ 7 فیصد کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اکتوبر میں انکم ٹیکس کی مد میں 425 ارب 20 کروڑ، سیلز ٹیکس کی وصولیاں 440 ارب 80 کروڑ اور کسٹمز ڈیوٹی سے 118 ارب 60 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 61 ارب 90 کروڑ روپے کی ریفنڈز ادائیگیاں کیں جبکہ خالص ٹیکس وصولیاں 1 ہزار 3 ارب روپے رہیں۔

دستاویز کے مطابق 4 ماہ میں انکم ٹیکس کی وصولیاں 1 ہزار 915 ارب 60 کروڑ، سیلز ٹیکس کی مد میں1 ہزار 707 ارب 20 کروڑ اور کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں 454 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دورانیے میں 265 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس ریفنڈ کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ