ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے سابق ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے شادی کرلی

تازہ ترین
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے سابق ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے شادی کرلی

فوٹوز/ ایکس عمر عبداللہ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے معروف بھارتی صحافی اور سابق ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

عمر عبداللّٰہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ندھی رازدان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کل ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔‘‘ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو بھی ٹیگ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللّٰہ کی دوسری شادی ان کی پہلی اہلیہ پائل عبداللّٰہ سے طلاق کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے۔

31 جولائی 2026 کو بھارتی سپریم کورٹ نے عمر عبداللّٰہ اور پائل عبداللّٰہ کی باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں نے اپنے درمیان تمام تنازعات طے کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف زیر التوا مقدمات واپس لینے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

عمر عبداللّٰہ اور پائل کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات نئی دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں ملازمت کے دوران ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔

دونوں 2009 سے علیحدہ رہ رہے تھے جبکہ عمر عبداللّٰہ نے 2011 میں باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ان کی نئی دلہن ندھی رازدان بھارت کی معروف صحافی ہیں اور طویل عرصے تک این ڈی ٹی وی سے وابستہ رہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ