انمول عرف پنکی کے 14 مقدمات انسداد منشیات عدالت بھیجنے کی درخواست

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف دیگر 14 مقدمات منشیات کی خصوصی عدالت میں بھیجنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو سماعت کے دوران وکیل صفائی اور سرکاری وکیل پیش ہوئے۔
عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ ملزمہ کے خلاف دیگر 14 مقدمات منشیات کی خصوصی عدالت بھیجے جائیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ انسداد منشیات عدالتیں بن چکی ہیں، ملزمہ کیخلاف مزید کیس وہاں جانا چاہئیں۔
عدالت نے اگلی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی اور کہا کہ اگلی سماعت پر سرکاری وکیل کی درخواست پر سنوائی ہوگی۔
اس سماعت میں ملزمہ کی بریت کی درخواستوں پر بھی دلائل دیے جائیں گے، جس کے خلاف 3 مقدمات انسداد منشیات عدالت کو منتقل ہوچکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ