ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

تازہ ترین
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی جس میں ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کے پی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر بشریٰ بی بی اور بانی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا، فالو اپ کے دوران دونوں کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ