بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 یاتری اور پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 5 یاتریوں سمیت 6 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے مطابق ہیلی کاپٹر چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے پاس گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جمعے کی دوپہر ہندوؤں کے مقدس مقام 'بدری ناتھ' سے اڑان بھری تھی، جس کے کچھ دیر بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک،11 زخمی
ابتدائی طور پر حادثے سے متعلق خطے میں شدید بارش اور حدِ نگاہ کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2025ء میں کیدارناتھ کے قریب یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس کے علاوہ اکتوبر 2022ء میں بھی اسی یاترا کے راستے پر ایک حادثے میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ