Browsing Category
Urdunews
کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار شمار کی جاچکی، ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ
کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی ہے۔ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے جیو نیوز کو سندھ میں آبادی سے متعلق اعداد شمار پیش کیے۔ڈیجٹیل مردم شماری کے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اندرون…
سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ آئین تبدیل کرے، سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کی…
کابل سے کلکتہ تک کوئی ٹریڈ بیریئر نہیں ہونے چاہئیں، مصطفی نواز کھوکھر
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ کابل سے کلکتہ تک کوئی ٹریڈ بیریئر نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نے کہا کہ جب تک کوئٹہ سے تہران تک نقل وحمل کی مکمل آزادی نہیں ہوگی، اُس وقت تک ہم پاکستان کو آگے نہیں…
افسوس ہے گھر کے اندر آکر وار کیا گیا، اللّٰہ پوچھے گا، پرویز الہٰی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ افسوس ہے گھر کے اندر آکر وار کیا گیا، اللّٰہ پوچھے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو کچھ…
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، تحریک انصاف کی شرکت سے معذرت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی…
فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بشریٰ بی بی کی طرف سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازنے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے فائلوں پر دستخطوں…
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کیخلاف کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن سے 7 روز میں کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔لاہور ہائیکورٹ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پرویز الہٰی کی جانب سے ممکنہ گرفتاری روکنے کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت…
عدت کیس میں گواہان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے عدت کیس کے گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان عدت کیس کے گواہان میں شامل نکاح خواں مفتی محمد سعید اور عون چوہدری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں…
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا ہو گیا
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 57 روپے 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 11اعشاریہ 8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں…
سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ بابر اعظم ابھی ینگ ہے، کپتانی ایسی چیز ہے جو ایک دن میں نہیں آتی، وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر پاکستان کا بڑا…
سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں من پسند فیصلوں کے لیے پک اینڈ چوز چاہتی ہیں، سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے انہوں نے ریمارکس دیے کہ سیاست نے…
دفتر خارجہ کا سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل ہونے کا اعلان
دفتر خارجہ نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کا سوڈان سے بحفاظت انخلا مکمل کر لیا ہے۔سوڈان میں پھنسے…
صدر نے کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس کا خط وزارتِ خارجہ کو بھیج دیا
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر کا خط وزارتِ خارجہ کو ارسال کر دیاصدرِ پاکستان ڈاکٹر علوی نے اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ سری نگر میں مجوزہ جی 20 اجلاس کے پیچھے بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کی…
کوہلی سے تلخ کلامی، افغان کرکٹر نے بھی انسٹا اسٹوری شیئر کردی
انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس کے فاسٹ بولر نوین الحق نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر دی۔انسٹاگرام اسٹوری پر افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے لکھا کہ آپ کو وہی…
اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیرونِ ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔اسد عمر نے اپنے نوٹس کے ذریعے سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد…
اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی، اسحاق ڈار کی وضاحت
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول سستا ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول سستا کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی۔وزیر خزانہ…
اینٹی کرپشن ٹیم عثمان بزدار کو گرفتار کرنے پہنچ گئی
اینٹی کرپشن کی ٹیم سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ عثمان بزدار یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں موجود ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کا سابق…
رجسٹرار سپریم کورٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو جوابی خط
چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خط کے جواب میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی اسپیکر کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ مانگ لیا۔ رجسٹرار آفس کی…
سعودی عرب: 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، ماہر فلکیات
سعودی فیڈریشن فلکیات کے مطابق جمعہ 5 مئی کو جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔سعودی فیڈریشن فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا ، جو شام 6:14 پر شروع ہوگا، 8 بج…
برطانوی شہری نے چہرے پر 17 سوراخ کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی ایسی جستجو کہ برطانوی شہری نے اپنے چہرے کا حلیہ ہی بگاڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری جیمز گوس نے اپنے چہرے پر 17 سوراخ کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ…