جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا سروسز اسپتال میں علاج جاری

لاہور کے سروسز اسپتال میں تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا علاج جاری ہے۔اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو چیسٹ انفیکشن ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے…

پی ڈی ایم کے دھرنے کی سیکیورٹی، انصار الاسلام کے رضاکار سپریم کورٹ پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دھرنے کے اعلان کے بعد انصارالاسلام کے رضاکاران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔رضاکاران کے ریڈ زون میں داخلے کی اطلاع پر تھانہ سیکریٹریٹ پولیس بھی…

پی ڈی ایم کا دھرنا: مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو پی ڈی…

بلوچستان میں بھی انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

صوبہ بلوچستان میں بھی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کوآرڈینیٹر ای او سی زاہد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جنوری 2021ء سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اُنہوں نے کہا کہ دیگرصوبوں اور افغانستان…

9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا کسی پی ٹی آئی رہنما کا کردار نہیں: فیاض چوہان

تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی مرکزی لیڈر کا کوئی کردار نہیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو منظم سازش کے تحت عوام اور فوج میں خلیج پیدا کرنے کی…

کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی

کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، شہرِ قائد میں مون سون میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں کے مقابلے میں شہرِ قائد میں…

جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ کرنیوالوں کی تصاویر جاری

راولپنڈی میں 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔پولیس کی جانب سے 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر کے ان کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، 1 کراچی اور 1…

آٹے کے پیڑے کے علاوہ پیٹ پتلا کرنے کیلئے بھی بیلن کا استعمال

وزن کم کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے جس میں کامیابی کا انحصار انسان کی لگن، غذا اور ورزش سے ہوتا ہے۔زیادہ فٹ نظر آنے کے لیے بہت سے لوگ جم میں گھنٹوں گزارتے ہیں اور اپنی کھانے کی عادات کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسا کرنے کے لیے مختف…

بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بحث ہی غلط شروع ہوئی تھی، عاقب جاوید

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے بحث ہی غلط شروع ہوئی تھی، ون ڈے کا کپتان بابر کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

عمران خان کا بیان اعترافِ جرم ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی ‎وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کو اعترافِ جرم قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تمہیں دہشت گردی کا بالکل ویسے ہی نہیں پتہ تھا جیسے عدت میں…

بھکر میں تھل کینال سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں

بھکر میں تھل کینال سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 روز قبل خاتون نہر میں گر گئی تھی جس کو بچانے کے لیے اس کے شوہر اور دیور نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔اس واقعے سے متعلق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون…

34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل آج کوئٹہ پہنچے گی

کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کی مشعل آج سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر  پہنچے گی۔مشعل کو ایئر پورٹ سے ایوب اسپورٹس کمپلیکس لے جایا جائے گا۔نیشنل گیمز کی مشعل کا سفر 6 مئی سے کراچی میں مزار قائد سے شروع ہوا تھا۔نیشنل گیمز ویمن ہاکی ایونٹ کا پہلا…

پی ڈی ایم دھرنا، جے یو آئی کے قافلے بلوچستان سے اسلام آباد روانہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل…

تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ شروع

تھائی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ایوانِ نمائندگان کی 500 نشستوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں 5 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے…

ہوشاب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کالعدم بی ایل ایف کااہم دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کااہم دہشت گرد عصمی عرف وفا ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔گزشتہ روز…

کچے میں آپریشن: ڈاکو شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا گیا

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے 36 ویں روز پولیس نے کچہ رجوانی میں قابل سکھانی کے رائٹ ونگ شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچہ رجوانی کے اطراف ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق…

ٹوئٹر کی نئی سی ای او کا پہلا ٹوئٹ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے لِنڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنایا گیا، اس کے اعلان کے بعد لِنڈا یاکارینو نے پہلا ٹوئٹ کر دیا۔ٹوئٹر کی نئی مقرر کی گئیں سی ای او لِنڈا یاکارینو نے اپنے ٹوئٹ میں…

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔گلشن سرجانی میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد، ڈیفنس فیز 6 اور بلدیہ میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر پر گولی…

نجم سیٹھی نے جے شاہ کو کون سا مشورہ دیا؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جے شاہ نوجوان ہے اور وہ آئی سی سی کی سربراہی کا خواہشمند بھی ہے، انہیں مشورہ ہے کہ اگر لیڈر بننا ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے…

لاہور: یاسمین راشد کو سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر…