جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے، ناصر خان جان بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔ناصر خان جان نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران ناصر خان جان کا میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اُن کے بیٹے آریان…

حماد اظہر اور اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے پولیس متحرک

لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ اور پارٹی…

افغانستان میں رواں سال پولیو کے چوتھے کیس کی تصدیق

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں 4 سالہ بچے کے پولیو سے معذور ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔حکّام کے مطابق، افغانستان اور پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 5 کیسز سامنے آچکے ہیں۔حکّام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پایا جانے والا…

فنکار نے بزرگ پتھارے والے کا دن خوشگوار بنا دیا

بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نوجوان فنکار نے اپنی تخلیقی صلاحیت سے ایک بزرگ پتھارے والے کا دن خوشگوار بنادیا۔بنگلورو سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بزرگ پتھارے والے کو آلو بوندا بنانے میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔اسی…

پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں عدلیہ کی مسلسل مداخلت باعث افسوس ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں عدلیہ کی مسلسل مداخلت باعث افسوس ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا کام روکنے کا عدالتی فیصلہ آئین کی…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 4629 روپے کمی کے بعد…

سابق چیف جسٹس کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھ رہا ہے: روحیل اصغر

چیئرمین اسلم بھوتانی کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی آڈیو لیک خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کا بیٹا خود کو چیف جسٹس سمجھ رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار…

عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر ڈار نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔عامر ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات…

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا 46 واں یوم تاسیس، گلگت اور برطانیہ میں اجتماعات

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللّٰہ خان کی 7ویں برسی اور پارٹی کے 46ویں یوم تاسیس پر گلگت اور برطانیہ کے شہر لیوٹن میں فقید المثال اجتماعات منعقد ہوئے۔”ریلیز یاسین ملک ریلی‘‘ اور اجتماعات میں یاسین ملک کو بھرپور انداز میں خراج…

پاکستانی عدالتیں امریکی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں امریکا کی عدالتوں سے زیادہ آزاد ہیں، وہاں کی عدالتیں کوئی قانون بنے تو اس کو دیکھتی ہیں، یہاں کی عدالتیں تو قانون بننے سے پہلے ہی اسٹے دے دیتی…

منظور وسان کی فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور بشریٰ بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی کردی۔ ان سے صحافی نے سوال کیا کہ وسان صاحب سنا ہے کہ بشریٰ بی بی بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والی ہے؟اس…

لاہور: جناح ہاؤس توڑ پھوڑ، گرفتار 4 خواتین شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے گرفتار 4 خواتین کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔خواتین ملزمان میں فرحت فاروق، فرح خان، صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں۔تفتیشی افسر نے خواتین کی…

شہزاد اکبر کے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج

سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اسلام آباد میں شالیمار پولیس نے مغوی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرزا مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے…

چوہدری سرور نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ہی تنقید کا نشانہ بنادیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔…

خدا کیلئے مجھے اس جہنم سے نکالو: عافیہ صدیقی

امریکی قید میں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا جیل میں ملنے کے لیے آنے والی اپنی بہن فوزیہ صدیقی، جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور وکیل کلائیو اسمتھ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ خدا کے لیے مجھے اس جہنم سے نکالو۔ڈاکٹر عافیہ…

چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر سزا کا اعلان

چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر سزا کا اعلان کر دیا گیا۔سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر 3 سال قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔سرکاری اعلان سے پہلے…

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد کی ضمانت مانگ لی

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی ضمانت مانگ لی۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف الڈرائس لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو گئے۔آئی سی سی کے عہدیداران نے اہم…

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی طلبی کا سمن معطل، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔اسلام آباد ہائی…

پنجاب: 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری  کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر…

نئے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت اقبال حمید الرحمٰن نے حلف اٹھا لیا

وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس شرعی عدالت اقبال حمید الرحمٰن سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت…