جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

فرانس: لیون فیسٹیول، پاکستانی ثقافت، سیاحت، کھیلوں کی نمائش

فرانس کے شہر لیون میں آج سے شروع ہونے والے فیسٹیول میں پاکستان کی متحرک ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کی نمائش کی گئی۔ اس ایونٹ میں 46 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔فیسٹیول کے شرکاء روایتی پاکستانی کھانوں، موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس سے لطف اندوز…

پشاور: بڈھ بیر میں فائرنگ،عالم دین مفتی احسان الحق قتل، پولیس

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ کرکے عالم دین مفتی احسان الحق کو  قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی احسان الحق کے قاتلوں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تین روز قبل یکہ توت میں بھی ایک پیش امام کو قتل کر دیا گیا…

’سابق وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے سرکاری گاڑی واپس کردی‘

خیبر پختونخوا میں صوبائی ویئر ہاؤس کے انچارج نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے زیر استعمال گاڑی واپس کر دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر محکمے بھی سابق وزراء اور ارکان…

جعلی بھرتی کیس: سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی کیس میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا…

گوجرانوالہ: 2 قومی و 2 صوبائی اسمبلی امیدواروں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب راجا بشارت کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپا مارا ہے۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2 قومی…

خیبر پختونخوا: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ، ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں پولیس نے 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کئی سابق وزراء اور ارکان اسمبلی پُرتشدد مظاہروں کے بعد سے روپوش ہیں۔ملزم نے پیٹرول بم…

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ایئرلائن کا طیارہ وطن واپس روانہ

ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور  سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی۔ طیارہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعہ کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا…

9 مئی: جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔شرپسند کا نام میاں عاطف محمود قریشی ہے، اس نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ملزم نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے…

مصر کی سرحد کے قریب فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل اور مصر کی سرحد پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار صبح 6 بجے اپنی چیک پوسٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔لاشیں برآمد ہونے پر فوجی دستے…

پرویز الہٰی کے مسلم لیگ ق میں واپسی کے راستے بند ہیں، شافع حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مسلم لیگ ق میں واپسی کے راستے بند ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین نے  پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کردیا۔شافع حسین نے کہا کہ…

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھانے پر زور…

عدالت کا پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم

گوجرانوالہ کی عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پرویز الہٰی کو…

اس شخص کو لانچ نہیں کیا جاتا تو پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس شخص کو لانچ نہیں کیا جاتا تو پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی، اداروں سے اس شخص کی سہولت کاری نہیں ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔راولا کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے…

بہو سے شادی کے خواہش مند سسر نے اپنے ہی پوتے کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 6 سالہ پوتے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور بیٹے سے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن احمد زنیر نے 6 سالہ غلام مصطفیٰ…

بھارت میں ٹرین حادثے پر شاہد آفریدی کا اظہار افسوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ بھارتی شہر بالاسور میں…

جاپان: قدرتی آفات کے دوران وینڈنگ مشینیں مفت چیزیں دیں گی

جاپان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریوں کو وینڈنگ مشینوں تک بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے یا طوفان کی صورت میں یہ وینڈنگ مشینیں مفت میں کھانا اور مشروبات فراہم کریں گی۔اس طرح کی دو مشینیں مغربی ساحلی شہر آکو میں نصب کی…

جناح ہاؤس حملہ، خواتین سمیت سب کو سزا ہوگی، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث خواتین سمیت سب کو سزا ہوگی، مٹھی بھر شرپسندوں نے فساد برپا کیا، کوئی گناہ گار جیل سے باہر نہیں ہوگا، کوئی بے گناہ جیل کے اندر نہیں ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے…

حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان بزنس کونسل اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر…

9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث مردان کے 5 اساتذہ معطل

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 9 مئی کو مردان کے پر تشدد مظاہروں میں ملوث 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور چوکیدار شامل ہیں۔پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج…

سعودی کھجوروں کے 6 بڑے خریدار کون؟ چین سب سے آگے

سعودی عرب 111 ممالک کو کھجوریں برآمد کررہا ہے جبکہ اُس کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 566 ملین ریال سے زائد مالیت کی کھجوریں برآمد کی ہیں۔کھجور قدیم ترین غذاؤں میں…