جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

یاسمین راشد، حماد اظہر و دیگر کی کالز کا ڈیٹا موجود ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور حماد اظہر سمیت کئی افراد کی فون کالز کا ڈیٹا موجود ہے۔لاہور میں دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اچانک…

جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کا ایک اور ملزم گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا

جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کا ایک اور ملزم پکڑا گیا، سوات کے رئیس احمد نے اعتراف جرم کرلیا۔رئیس نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا۔ملزم نے مزید کہا کہ…

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کیلئے نتائج تبدیل کرکے جعلی نتیجہ تیار کیا گیا، اینٹی کرپشن

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفہر چھٹہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کیلئے نتائج تبدیل کرکے جعلی نتیجہ تیار کیا گیا، انٹرویوز میں دوست مزاری بھی موجود تھے۔لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی…

پرویز الہٰی کو جیل منتقل کر رہے ہیں، اینٹی کرپشن

پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی کیس میں آج کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق…

10 گواہان کے بیان پر یاسمین راشد کا نام لکھ کر عدالت میں دیا گیا، پولیس ذرائع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 گواہان کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا نام لکھ کر عدالت میں دیا گیا۔9 مئی کے واقعات سے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد مشتعل احتجاج کرنے والوں کی سربراہی کر رہی…

کچے کے علاقے میں مغویوں کی ہلاکت، لاشیں اٹھانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، آئی جی پنجاب

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں دوران آپریشن دو مغویوں اور ڈاکو کی ہلاکت کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ لاشیں اٹھانا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، وہی اٹھائیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی…

پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو نتائج کافی مہنگے ثابت ہوں گے، عارف حبیب

معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو نتائج سب کےلیے کافی مہنگے ثابت ہوں گے۔جیو نیوز کی گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کے دوران عارف حبیب نے تجویز دی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایک بڑے پول کو ٹارگٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے…

ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغویوں کا قتل: اگر ہماری حدود ہوتی تو ہم لاشیں لے آتے، رحیم یار خان پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان رضوان گوندل کا کہنا ہے کہ گھوٹکی پولیس کے ایک آفیسر نے تسلیم کیا ہے کہ یہ رونتی تھانے کی حدود ہے، اگر ہماری حدود ہوتی تو ہم لاشیں لے آتے۔ ڈی پی او رضوان گوندل نے کہا کہ دو مغوی اور ایک ڈاکو…

پلان بی، سی نہیں سوچنا، آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے۔جیو نیوز کی خصوصی گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو بھی کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز…

پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور کے ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔پرویز الہٰی کی طرف سے لاہور بار کے صدر رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔ڈیوٹی…

پیپلز پارٹی کو ملک کی حفاظت دل وجان سے بھی زیادہ عزیز ہے: نیّر بخاری

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن کی سیاسی وارث پیپلز پارٹی کو پاکستان کی حفاظت اور عزت دل و جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔سید نیّر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سہاروں اور بیساکھیوں پر کھڑا کیا گیا…

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک انتظامیہ کو 3 سال کیلئے لیز پر دے دیا: سعد رفیق

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی سٹی ایڈمنسٹریشن کو 3 سال کے لیے لیز پر دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل لینڈ مارکنگ کے خطرے سے باہر نکل آیا، ہوٹل کو لیز پر…

موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کیلئے ایکسپریس لینز متعارف

موٹر ویز پر ایم ٹیگ صارفین کے لیے خودکار ایم ٹیگ گڈ بیلنس یعنی ایکسپریس لینز متعارف کروا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق اس نئے اقدام کے بعد اب کم بیلنس اور بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو صرف کیش لین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خود کار ایم ٹیگ لینز…

عیدالاضحٰی کی آمد، مویشیوں میں کانگو اور لمپی وائرس پھیلنے کا خدشہ

محکمۂ لائیو اسٹاک خیبر پختون خوا نے عیدالاضحٰی کی آمد کے پیشِ نظر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمۂ لائیو اسٹاک نے تمام اضلاع کو مراسلہ بھیج دیا اور کہا ہے کہ مویشیوں کی منتقلی سے بڑے پیمانے پر وباء…

یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے، چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب کوئی کسی کا ساتھ دیتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری لیگل ٹیم بہت مضبوط ہے، سیسہ…

اسمبلی میں بیٹھے لوگ بلوچستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں: مولانا ہدایت الرحمٰن

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ بلوچستان کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیےجا سکتے ہیں تو ریاست کو ماننے والوں سے کیوں…

گھر کے باہر ہونے والا جھگڑا دیکھنے والی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 14 سال کی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں لڑائی کے دوران عریشہ گھر کی گیلری میں کھڑی تھی، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گولی عریشہ کے سر میں…

بھارت: ٹرین حادثےمیں ہلاکتوں کی درست تعداد سامنے آ گئی

بھارتی حکّام کا کہنا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 288 نہیں 275 ہے۔بھارتی حکّام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاشوں کی گنتی میں کچھ کو 2 بار گن لیا گیا تھا، ابھی تک صرف 88 لاشوں کی…

شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اچانک پیش نہیں آئے، باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت…

راولپنڈی میں اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان

راولپنڈی میں اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان کر دیا گیا، ضلع و صوبے کی شرط ختم کر دی گئی۔راولپنڈی میں صوبے اور ضلع کی شرط ختم کر کے لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق اب کسی بھی ضلع سے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا جا…