جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بھارتی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی جس کے بعد اب ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی۔آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگی۔بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ…

حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی سے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے حسان خان کی والدہ کی درخواست پر چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ نے…

چین میں ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریض کو مُکّا مار دیا

چین میں مبینہ طور پر ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریض کو مُکّا مار دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام نے اسپتال میں پیش آنے والے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو چین میں سوشل میڈیا پر رواں ہفتے وائرل…

نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ دو سال کیلئے درست قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ دو سال کے لیے درست قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کر دیا۔پٹیشنر کی طرف سے خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔عدالت نے کہا ہے…

کین ڈول کی پرانی خواہش پوری ہو گئی

سوشل میڈیا کا معروف نام، بلاگر عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول کی پرانی خواہش پوری ہو گئی۔کین ڈول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اپنی خواہش سے متعلق بتایا ہے۔کین ڈول کا کہنا ہے کہ…

چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل ساتھی سمیت ہلاک

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 50 افراد کے قاتل کو ساتھی سمیت چنیوٹ میں مقابلے میں ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔حکام…

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافہ

حماس کے ساتھ زمینی کارروائی میں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک جنگ میں 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق…

کراچی: فرنیچر کی دکان اور کپڑے کے گودام میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے  آرام باغ کے قریب فرنیچر کی دکان اور اورنگی ٹاؤن پونے پانچ کے قریب کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے حکام مطابق دونوں مقامات پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ  آرام باغ کے قریب فرنیچر کی دکان میں آگ…

غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی ہے، حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی قرار دے دی۔حماس کا کہنا ہے کہ یو این قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔اس حوالے سے فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی…

بم پشاور اسٹیشن سے ٹرین میں رکھا گیا تھا

بم ڈسپوزل یونٹ نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر ٹرین سے بم ملنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ بم عوامی ایکسپریس کی بوگی نمبر 5 میں سیٹ نمبر 71 کے قریب سے ملا، بم سیاہ اور لال رنگ کے اسکول بیگ میں رکھا گیا تھا۔بیگ کا…

کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں 12مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق پولیس کے 800 سے زائد اسپیشل کمانڈوز، اہلکار، افسران اور 6 بکتر بند گاڑیوں نےحصہ لیا، کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکا بندی کی گئی ہے۔ایس…

اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر

دورۂ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی آسٹریلیا…

الیکشن 2020 میں مبینہ مداخلت، ٹرمپ کا مقدمہ التواء کا شکار

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر حاصل استثنیٰ سے متعلق مقدمے کی تیز تر سماعت سے انکار کردیا، اس سے 2020 کے الیکشن میں سابق صدر کی مبینہ مداخلت کا مقدمہ التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے سپریم کورٹ…

بائیڈن نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سن دو ہزار چوبیس کے لیے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا، اس میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر…

خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس کا چھاپہ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا ، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔رات گئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے گھر پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ…

برطانیہ، فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 29 ہزار پاؤنڈ کردی گئی

برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاؤنڈ سے پیچھے ہٹ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی دستاویزات میں اب کم از کم تنخواہ کی حد 29 ہزار پاؤنڈ ہوگی۔برطانوی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں فیملی ویزا…

اسرائیلی اقدامات یہودی ریاست کی حمایت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ مہم خود اس کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات یہودی ریاست کی حمایت کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔کینیڈین…

کراچی: قومی و صوبائی اسمبلیوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر سیاسی…

ایم کیو ایم شہباز شریف کو کراچی میں سیٹ دینے پر تیار نہیں

کراچی میں بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے معاملات اب تک حل طلب ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان شہباز شریف کو کراچی سے این اے 242 کی نشست بھی دینے کو بھی تیار نہیں، جہاں سے ایم کیو ایم پچھلے الیکشن میں چوتھے نمبر…

آصف زرداری سے فیصل واوڈا کی طویل ملاقات

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طویل ملاقات کی ہے۔آصف زرداری اور فیصل واوڈا کی ملاقات میں موجودہ سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔طویل ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سندھ سمیت دیگر…