Browsing Category
Urdunews
حکومتی اتحادی نفیسہ شاہ نے بجٹ کو انتخابی قرار دیدیا
حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حالیہ پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو انتخابات کا بجٹ قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ غیر حقیقی بجٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس 2 ماہ کا…
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ’امید کی گھنٹی‘ بجانے والے سائلین سے ملاقات
سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے ’امید کی گھنٹی‘ بجانے والے سائلین سے ملاقات کر کے شکایات سنی اور حل کرنے کے لیے احکامات دے دیے۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ گھنٹی عوام کے لیے صحیح معنوں میں امید کی کرن ثابت ہو رہی ہے، سائلین کی روزانہ کی بنیاد…
بپرجوائے کا خطرہ ٹل گیا، عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان
سمندری طوفان بپرجوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کا مزار زائرین کے لیے آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق عبداللّٰہ شاہ غازی کا…
پوپ فرانسس 9 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو 9 روز بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس سرجری کے بعد 9 روز اسپتال میں رہے، پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ان کی سرجری کی گئی تھی۔ویٹیکن سٹی سے ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی…
سمندری طوفان کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری
سمندری طوفان بپرجوائے کے تناظر میں محفوظ ہوائی سفر کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا۔نوٹم تیز ہواؤں کے امکان کے باعث جاری کیا گیا جو آج رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق نوٹم کراچی، سکھر، موہنجو داڑو اور…
184/3 کیخلاف کسی بھی ریمیڈی کو ویلکم کرینگے: چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم 184/3 کے خلاف کسی بھی ریمیڈی کو ویلکم کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی…
پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی دوسری سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
پیرس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی سردار سلیم حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ ایک پروپیگنڈہ ہے جبکہ وزیر اعظم…
جہاز کی ونڈ اسکرین سے ٹکرا کر پرندہ اندر گھس آیا
ایکواڈور میں پرواز کے دوران جہاز کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بڑا پرندہ ونڈ اسکرین سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے کاک پٹ میں گھس گیا جو کچھ دیر تک زخمی حالت میں رہنے کے بعد مر گیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی…
ڈالر انٹر بینک میں سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا
امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں 17 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 297 روپے کا ہو گیا۔کراچی…
بربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں۔حال ہی میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کرکٹ سی جُڑی ماضی کی سنہری یادوں کو دہرایا۔اُنہوں…
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کس بات پر معذرت کی؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نکتۂ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے معذرت کر لی۔خواجہ آصف نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈکیت کہنے پر ایوان میں معذرت کی۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے درخواست ہے کہ میرے نامناسب لفظ کو حذف کیا…
نائجیریا سے حج کیلئے آئی خاتون کے یہاں مکہ میں بچے کی ولادت
نائجیریا سے حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والی خاتون کے یہاں مکہ میں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون 7 ماہ کی حاملہ تھی جس نے اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔رپورٹس کے مطابق نائجیریا کے نیشنل حج کمیشن کلینکس کی میڈیکل ٹیم…
طوفان بپرجوائے کی طاقت سے بھارتی گجرات میں تباہی
سمندری طوفان بپرجوائے نے بھارتی ریاست گجرات میں تباہی مچادی جس سے مقامی لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان سے گجرات میں 527 سے زائد درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جبکہ 3 ہزار 672 سے زائد بجلی کے کھمبے گر گئے۔رپورٹس کے…
بپرجوائے، طوفان کمزور ہو کر آج ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
سمندری طوفان بپرجوائے کمزور ہو کر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق طوفان کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے باعث شمال…
پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری
پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا گیا۔پاکستان فٹبال ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھی ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا۔پاکستان فٹبال ٹیم اب ماریشیس سے بھارت جانے کے لیے ویزے…
شعیب اختر کی ’بیٹی‘ کے ہمراہ تصویر، مداح تشویش میں مبتلا
پاکستان قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق تیز رفتار گیند باز نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہیں ایک نوجوان…
سمندری طوفان بپرجوائے اس وقت کہاں ہے؟
محکمۂ موسمیات نے بتا دیا کہ بپرجوائے اس وقت کہاں موجود ہے اور اس کا فاصلہ کراچی، ٹھٹھہ اور کیٹی بندر سے کتنا ہے؟ محکمۂ موسمیات کے مطابق بپرجوائے کمزور سمندری طوفان کے طور پر رن آف کچھ کے قریب موجود ہے۔ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی سے…
سورج کی خطرناک اور تیز شعاؤں سے جِلد کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اسی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔ایسے موسم میں سورج کی تیز اور سورج کی خطرناک شعاعیں انسان کی جلد کو شدید نقصان…
بھارت کی آسٹریلیا سے شکست کے اثرات سامنے آنے لگے
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے اثرات سامنے آنے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے قائم مقام کپتان ہوں گے۔بھارتی ٹیم…
بپرجوائے آج راجستھان کی طرف بڑھے گا: بھارتی محکمۂ موسمیات
بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے آج شمال مشرق میں راجستھان کی طرف بڑھے گا، طوفان کے زیرِ اثر راجستھان میں شدید بارش کا امکان ہے۔بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان گزشتہ شام گجرات کے ساحلی اضلاع کچھ اور…