Browsing Category
Urdunews
عمران خان کے دور میں 3 ارب ڈالرز کے بلا سود قرضوں کے آڈٹ کا حکم
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دور میں 3 ارب ڈالرز کے بلاسود قرضوں کا فارنزک آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔پی اے سی اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک کی درخواست پر قرض لینے والے 620 افراد کی…
نیٹو سیکریٹری جنرل کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال توسیع
نیٹو نے گزشتہ روز اپنے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال توسیع کر دی۔اسٹولٹن برگ ناروے کے سابق وزیراعظم ہیں اور وہ 2014 سے نیٹو سیکیورٹی اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ان کی مدت ملازمت میں پہلے ہی تین بار توسیع…
کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف ماڑی پور روڈ پر شہریوں کا احتجاج
پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے ماڑی پور روڈ پر شہریوں نے احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے زائد ہے۔پولیس کے…
دشمن فوج کے افسر بھی کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے معترف تھے، عطا تارڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن فوج کے افسر بھی کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے معترف تھے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے…
بیوٹی پارلرز پر پابندی خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن ہے، اقوام متحدہ
افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے طالبان کی بیوٹی پارلرز پر پابندی کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خواتین کے حقوق پر نیا کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے طالبان سے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ خواتین…
مطالعہ کے شوقین افراد کیلئے عینک نما جدید ڈیوائس تیار
کتاب پڑھنے کے شوقین ایسے افراد جو تنہائی میں بیٹھ کر گھنٹوں مطالعہ کرنے کا ذوق رکھتے ہیں، ان کےلیے عینک نما جدید ڈیوائس تیار کی گئی ہے۔ اگر آپ موبائل فون پر کتابیں پڑھنے کے بجائے مزید آسانی کیساتھ کتابیں پڑھنا چاہتے ہیں تو سول ای بک ریڈر…
کراچی میں 7 سے 11 جولائی بارش کا امکان ہے، موسمیاتی تجزیہ کار
موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کردیا۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ اس وقت خلیج بنگال پر ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا یہ دباؤ گجرات آیا تو کراچی میں 9…
لاہور بارش: کینال روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں
لاہور میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا، کینال روڈ پر نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔ والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا، جبکہ کینال روڈ پر نہر کا پانی سڑکوں پر آگیا، نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر…
برطانیہ: بھارتی نژاد شہری سے 10 لاکھ پاؤنڈ کی منشیات برآمد، 7 سال قید کی سزا
برطانیہ میں بھارتی نژاد شہری کی گاڑی سے 10 لاکھ پاؤنڈ کی کوکین برآمد ہونے پر اسے 7 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔اسکچین ڈیل کو رواں برس مئی میں برمنگھم ہائی وے کے قریب پولیس نے روکا تھا۔ملزم کی گاڑی سے ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی تھیں…
حکومت کے قرض میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا قرض مئی 2023 کے اختتام پر 58 ہزار 962 ارب روپے ہے، جس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق سال بہ سال حکومت کا قرض 32 فیصد بڑھا ہے۔ مئی 2022 میں حکومت کا قرض 44…
انگلینڈ میں ریلوے اسٹیشنز کے ٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ
انگلینڈ میں آئندہ تین برس میں ریلوے اسٹیشنز کے ٹکٹ آفس بند کرنے کا منصوبہ ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل ڈلیوری گروپ (آر ڈی جی) نے چند بڑے اسٹیشنز کے سوا تمام ٹکٹ آفس بند کرنے کی تجاویز پیش کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل ڈلیوری…
پشاور ہائیکورٹ: علی محمد خان کیخلاف کیسز کی تفصیلات 7 دن میں طلب
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات 7 دن میں طلب کرلیں۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے علی محمد خان کے خلاف کیسز کی…
گزشتہ برس امارات میں 23 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، شیخ محمد بن راشد
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال 23 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ دبئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق اماراتی نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2023 کے اعداد و شمار شیئر کر…
حبیب اللّٰہ کنڈی، عرفان اللّٰہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
خیبر پختونخوا کے سابق وزیر حبیب اللّٰہ کنڈی اور صدر پی ٹی آئی ٹانک عرفان اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں حبیب اللّٰہ کنڈی اور عرفان اللّٰہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سابق…
پی ایس ایکس: کاروبار کا ملاجلا دن، 100 انڈیکس میں 4 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس میں 4 پوائنٹس کی کمی آئی۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 43 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 577…
شہید بھٹو حکومت کے خاتمے کے اثرات سے ملک تاحال نہیں نکل پایا، شیری رحمان
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو حکومت کے خاتمے کے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل پایا۔اسلام آباد سے شیری رحمان 5 جولائی کے یوم سیاہ کی مناسبت سے بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کا دن ہماری تاریخ…
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو 205 بھرتیوں کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو 250 میں سے 205 نئی بھرتیاں کرنے کی اجازت دے دی، دیگر 45 نشستوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا۔سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں نئی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔پی آئی اے نے مختلف شعبوں کیلئے…
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید
شمالی وزیرستان کی میران شاہ بنوں روڈ پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 10 شہری زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان سلیم ریاض کے مطابق خودکش حملہ حمید اللّٰہ شہید چیک پوسٹ کے قریب ہوا…
مینجمنٹ نے کہا ہے ماڈرن انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے، سعود شکیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ نے کہا ہے ہمیں ماڈرن انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہے۔کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہر کیمپ میں اپنی صلاحیتوں…
سکھر: عدالت سے 2 قیدی فرار، انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
سیشن کورٹ سکھر کے احاطے سے 2 قیدی فرار ہونے کے معاملے میں انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان عبدالشکور اور غلام محمد سیشن کورٹ سکھر کے باتھ روم سے فرار ہوئے ہیں۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ…