Browsing Category
Urdunews
فرانس: موبائل فونز کے ذریعے مشتبہ افراد کی نگرانی کا فیصلہ
فرانس میں قانون سازوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مشتبہ ملزمان کے موبائل فونز کے ذریعے پولیس کو ان کی نگرانی کی اجازت دینا ہوگی۔مشتبہ ملزمان کے فون اور دوسری ڈیوائسز میں موجود کیمرے، مائیکروفون اور جی پی ایس کے ذریعے پولیس ان پر نظر…
بینظیر اِنکم سپورٹ سے آج تک ساڑھے61 لاکھ گھرانوں میں رقوم تقسیم کی جا چکی، ترجمان
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے 6 جولائی شام تک 61 لاکھ 57 ہزار مستحق گھرانوں میں 55 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی…
اسکاٹ لینڈ کو شکست، نیدرلینڈز نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 مقابلے کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر بھارت میں ہونے والی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ سے پہلے کوالیفائی کرنے والی ٹیم سری لنکا تھی جبکہ نیدرلینڈز دوسری…
شیخوپورہ: زہریلی شراب پینے سے 4 نوجوان ہلاک
شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں زہریلی شراب پینے سے 4 نوجوان ہلاک ہوگئے، شراب فروخت کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی اور محرر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ زہریلی…
لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لیہ میں زمین کے انتقال کیس میں مبینہ بےضابطگیوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ زمین کی منتقلی عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید کے نام…
عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر سامنے آگئی۔عالمگیر خان نے خط میں اپنے بھائی جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے بھرپور زندگی گزاری…
جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل، پولیس
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی، گولی عالمگیر ترین کے سر کےدائیں طرف لگی۔استحکامِ…
سانحہ سوئیڈن پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے جب پیغام جائے گا تو اس کی اہمیت ہو گی۔ سوئیڈن کے سانحہ پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا…
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں
امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں، امریکی وزیر خزانہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانا اور کشیدہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی حکام کے مطابق جینٹ ییلن چینی حکام سے امریکا چین رابطے بڑھانے اور…
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ مذمتی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن…
انتخابی اصلاحات سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیں گے، ایاز صادق
چیئرمین پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن قوانین میں کیا ترامیم کرنا ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، قومی اسمبلی اور…
لالو پرساد نے راہول گاندھی کو شادی کا مشورہ کیوں دیا؟ وجہ بتا دی
بھارتی سماج وادی پارٹی کے سابق سربراہ لالو پرساد یادیو نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بتا دی۔لالو پرساد یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنتا ہے اسے بیوی کے بغیر نہیں ہونا چاہیے،…
روس: ویگنر کے سربراہ پریگوزین کے گھر پر چھاپہ، سونا اور اسلحہ برآمد
روس کی نجی عسکری کمپنی ویگنر کے سربراہ پریگوزین کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے میں سونے کی اینٹیں اور جدید ہتھیار برآمد ہوگئے۔روسی میڈیا کی طرف سے پولیس چھاپے کے بعد ویگنر سربراہ کے مبینہ گھر کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔تصاویر سے معلوم…
لاہور: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد
لاہور میں پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیمتی…
ملکی فارما انڈسٹری کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حکام وزارت صحت
حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ملکی فارما انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق 23-2022 میں فارما برآمدات میں ریکارڈ 98.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 23-2022 میں فارما انڈسٹری کی ریکارڈ 713 ملین…
پانی و بجلی کی بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل
کراچی میں ماڑی پور روڈ پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے آج بھی احتجاج کیا، اس دوران ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔لیاری اور مچھر کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے ماڑی پور روڈ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث کراچی…
میرانشاہ، خیبر میں شہید ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
میران شاہ اور خیبر میں شہید ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر میاں عبداللّٰہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز…
سوئیڈن واقعے کیخلاف مؤثر انداز سے قرارداد منظور کی جائے، شہباز شریف
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن واقعے کے خلاف مؤثر انداز سے قرارداد منظور کی جائے، ایوان ایک کمیٹی بنائے جو آئندہ ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کیلئے سفارشات دے۔ کمیٹی دنیا بھر کے فورمز میں سفارشات…
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، پروجیکٹ کی استعداد کار 10ہزار میگا واٹ ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر…
یقین نہیں پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے یا نہیں، یورپی یونین
یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے بھی یا نہیں۔پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل گہلر نے کہا کہ ہوسکتا ہے پاکستانی انتخابات…