جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

سعودی کلب نے امباپے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی

سعودی عرب کے فٹبال کلب نے فرانسیسی فارورڈ کھلاڑی کیلیان ایمباپے کی خدمات حاصل کرنے کےلیے فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کردی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کےلیے دلچسپی لے رہا ہے اور…

اسلامیہ یونیورسٹی مبینہ اسکینڈل پر چیئرمین HEC کا مؤقف

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مبینہ اسکینڈل معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا مؤقف سامنے آگیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اللّٰہ کرے اسلامیہ یونیورسٹی کا واقعہ جھوٹا ہو، باعث شرم ہے، ہمارےاداروں…

کراچی میں بارش، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

کراچی میں بارش کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بعض منسوخ بھی ہوگئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے پی کے 368 روانہ ہوئی، اسلام آباد کےلیے 15 منٹ تاخیر سے نجی ایئرلائن کی پرواز پی…

بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے، کوئی سڑک پانی کی وجہ سے بند نہیں، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں بارشوں کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔ کراچی کی تمام سڑکیں موٹر ایبل ہیں، کوئی سڑک پانی کی وجہ سے بند نہیں ہے۔ شہر میں بارش کے بعد اپنے اہم بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناگن…

بھارتی پولیس افسر نے اہلیہ اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

بھارت میں ایک پولیس افسر نے اپنی اہلیہ اور بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) بھرت گائیکواڈ…

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے امریکی قونصل جنرل نکول تھیریوٹ نے کراچی میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے صوبہ میں یو ایس ایڈ کے منصوبوں، آئی…

بچی کے سر میں لگی چوٹوں کا علم نہیں، سول جج عاصم حفیظ

سول جج عاصم حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے بچی کے سر میں لگی چوٹوں کا علم نہیں کیونکہ بچی اسکارف پہنتی تھی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں سول جج عاصم حفیظ نے کہا کہ بچی دسمبر 2022میں ہمارےپاس آئی تھی، وہ گھر واپس جانے کو تیار نہیں تھی،…

اسلام آباد: جج کے گھر میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر زخمی

 اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پُراسرار طور پر زخمی ہوئی ہے، سول جج جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملازمہ کو تشویش ناک حالت میں سرگودھا چھوڑ کر آگئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کا کہنا ہے کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے…

ایشین انڈر 16 والی بال: پاکستان کی منگولیا کو شکست، سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دے دی۔پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 9-25، 17-25 اور 13-25…

سینیٹ میں رانا تنویر نے صابر شاہ کے پیش کردہ بل کی مخالفت کردی

وفاقی وزیر سینیٹر رانا تنویر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بل کی سینیٹ میں مخالفت کردی، بل سینیٹر پیر صابر شاہ نے پیش کیا تھا۔سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں پیر صابر شاہ نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ اگر ایوان کا کوئی حق نہیں تو…

کل فیک نیوز سے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام…

مراد سعید، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر ، اعظم سواتی و دیگر اشتہاری قرار

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میاں اسلم، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران فرخ حبیب، مراد سعید اور حسان…

پی ٹی آئی کارکنان نے جج سے بدتمیزی کی، نعرے لگائے: عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میں عدالت میں موجود تھا جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے…

توشہ خانہ کیس میں عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو عدالت میں سنائی گئی

توشہ خانہ کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو آج کمرۂ عدالت میں سنائی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے عطا تارڑ کی مبینہ آڈیو عدالت میں سنائی، اس وقت عطا تارڑ اور چیئرمین پی ٹی آئی کمرۂ عدالت میں موجود…

ملک بھر میں مون سون کا اگلا اسپیل کب متوقع؟

ملک بھر میں مون سون کا اگلا اسپیل 31 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون کے اس اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ سمیت لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس…

ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، لوگو باضابطہ تبدیل ہوگیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ تبدیل کرکے ’X‘ کردیا گیا۔ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے آج صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعدازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور…

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہے، بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گئے۔کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر…

کولمبو ٹیسٹ: پہلا دن ختم، پاکستان کے دو وکٹوں پر 145 رنز

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے 2 وکٹوں پر 145 رنز بنالیے۔ ہوم ٹیم کی برتری ختم کرنے میں 21 رنز باقی ہیں۔عبداللّٰہ شفیق 74 اور کپتان 8 رنز کے ساتھ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ شان مسعود 51 رنز بنانے…

آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھانے پڑے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کی وجہ سے بجلی کے نرخ بڑھانے پڑے۔پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا…

بھارت اے کو شکست دینے کے بعد سب بہت پُرجوش ہیں، محمد حارث

پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے کو شکست دینے کے بعد سب بہت پُرجوش ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔محمد حارث کا کہنا…