جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

بھارتی وزیر دفاع کا دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کا بیان قابل مذمت ہے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دراس لداخ میں ایل او سی عبور کرنے کی تیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت کو خبردار…

سعود شکیل سے بدتمیزی، سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو تنبیہ

پاکستان کے بیٹر سعود شکیل سے بدتمیزی کرنے پر سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو کو متنبہ کردیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلامیے میں کہا کہ سعود شکیل کو آؤٹ کرنے کے بعد فرنینڈو نے نامناسب انداز میں سیلیبریٹ کیا تھا۔کولمبو ٹیسٹ…

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے پر 4 ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن کے بینک…

کراچی، برساتی نالے کا پانی عظیم پورہ کالونی میں داخل

کراچی میں برساتی نالے کا پانی ملیر ایکسپریس کے قریب عظیم پورہ کالونی میں داخل ہوگیا۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پھنس گئے، ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ٹریفک کو گودام چورنگی سے…

کراچی سب سے بڑا کماؤ شہر، پانی کا مسئلہ ایک سال میں حل کردیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی نہ صرف روشنیوں کا شہر ہے بلکہ سب سے بڑا کماؤ شہر ہے، اس کا پانی کا مسئلہ ایک سال میں حل کردیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایکسپورٹرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں، روشنیوں…

سبی، موسلادھار بارش کے باعث قومی شاہراہ بند

بلوچستان کے شہر سبی میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا، حکام کے مطابق ناڑی ندی سے 40 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ایری گیشن حکام کے مطابق بارش کی باعث تلی ندی سے 15 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔قومی شاہراہ بند…

لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ایک ارب کی میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) میں 1 ارب روپے کی میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایم سی ایل کے افسران پر کرپشن کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق مویشی منڈیوں کے کیس  میں ایک ارب…

امریکا پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا، ویدانت پٹیل

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے…

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر

پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے حکومت کی اجازت کی منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، قومی ٹیم کی 31 جولائی کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن وہ تاحال حکومتی این او…

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 3 ہزار 877 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج 34 جلوس اور 415 مجالس منعقد ہو…

جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا، عبداللّٰہ شفیق

کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر کام کیا۔میڈیا سے گفتگو میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے اعتماد دیا، یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ رنز نہیں ہو…

ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک بھارتی باشندہ پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی باشندہ سماعت اور گویائی کی قوت سے محروم ہے، پولیس نے ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ…

ایف آئی اے نے سائفر معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین کو دوبارہ طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کی تحقیقات کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کیا ہے، جس کا نوٹس  بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس میں چیئرمین پی ٹی…

پگڑیاں اچھالنے اور گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے کا نام سیاست نہیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام صبر و تحمل سے سیاست کرنے والوں کی کامیابیوں سے آگاہ ہیں۔ بےصبری اور جبر و تشدد کی راہ اپنانے والوں کی ناکامیوں سے بھی عوام واقف ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اس سلسلے میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کےلیے سینئر سابق…

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے عدالت کے سوالات

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے عدالت نے سوالات کیے۔ عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے ٹرائل کے دوران استغاثہ کے پیش کردہ شواہد کو سنا اور سمجھا؟ آپ کی اپنے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی…

خیبر مسجد حملہ: خودکش حملہ آور کے سہولت کار کے موبائل سے کال ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

خیبر میں مسجد میں ہوئے خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ خودکش حملہ آور کے سہولت کار کے موبائل سے کال ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔ پولیس…

خرم شیر زمان کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تبصرہ کردیا۔کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پراجیکٹ آؤ مل کر کھاتے ہیں تکمیل تک پہنچ گیا۔انہوں نے…

کےالیکٹرک کی پیدا کردہ بجلی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی سے تقریباً 114 فیصد مہنگی

مسلسل مہنگی بجلی کی پیداوار سے کراچی والے اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ کے الیکٹرک کی پیدا کردہ بجلی بیرونی ذرائع سے حاصل بجلی سے تقریباً 114 فیصد مہنگی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک…

شیخ رشید کی بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کی درخواست سماعت مقرر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی پولیس قبضے میں بلٹ پروف گاڑی واپسی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 31 مئی کی رات پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ…